بلاگ نامہ

ماہ: June 2012

پیج رینک بڑھانے کے چند مفید طریقے

کسی بھی اچھے بلاگ اور ویب سائٹ کے لیئے پیج رینک سب سے زیادہ اہم چیزوں میں سے ایک ہے۔اگر آپ کے پاس اچھا پیج رینک ہوگا تو آپ کے پاس اشتہارات اور وزیٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔عام طور پر اچھا پیج رینک حاصل کرنا آسان نہیں ہے۔اس کے لیئے کافی محنت درکار ہوتی ہے۔ پیج رینک ہوتا کیا ہے ؟ پیج رینک ایک مخصوص حساب کے فارمولے کے تحت بنایا جاتا ہے جسے گوگل اور دیگر سرچ انجن وغیرہ کی جانب سے مختلف ویب سائٹس اور دیگر بے شمار ربط کو ڈیٹا بیس میں ایک مقام کے لیئے شمار کیا جاتا ہے۔آپ نے عام طور پر دیکھا ہوگا کہ کچھ ویب سائٹس یا بلاگ کے ربط سرچ انجن میں زیادہ تر ٹاپ پر رہتے ہیں۔ان کے اوپر رہنے کی وجہ ان ویب سائٹس کا اچھا مواد اور زیادہ پیج رینک ہونا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پیج رینک کو بڑھانے پر زیادہ زور دیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ پیج رینک دیگر بے شمار جگہوں پر دیکھا جاتا ہے۔پیج رینک اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے بنایا گیا جس میں ”Larry Page “ اور ”  Sergey Brin “ خصوصی معاون رہے ہیں۔ پیج رینک کو کیسے بڑھایا جائے ؟ پیج رینک… مزید پڑھیں »

کیا آپ صحیح ہیں ؟

اس دن موسم بڑا ہی سہانا تھا۔میں اسی موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیئے اپنے گھر کے لان میں بیٹھا اخبار کا مطالعہ کررہا تھا۔کافی دیر اخبار کو پڑھتا رہا کہ شاید کوئی اچھی خبر بھی مل جائے لیکن بے سود ، اخبار میں ہرجگہ لڑائی جھگڑے ، سیاسی معاملات ، فلمی کہانیاں ، اشتہارات ، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر بے شمار ایسی خبروں کا تانتا بندھا ہوا تھا۔اسی دوران میرا ایک دوست بڑی تیزی سے دوڑتا ہوا میری جانب بڑھ رہا تھا۔میں اخبار چھوڑ کر اس کی جانب گیا اور سلام دعا کے بعد پوچھا کہ :- ” کیا ہوا بھائی خیریت تو ہے ، اتنی جلدی میں کیوں ہو ؟ “ کہنے لگا کہ ” ہاں یار خیریت تو ہے بس میرے سے تمہاری برائی برداشت نہیں ہوئی ؟ “ ” برائی ، میں نے ہنس کر کہا یار میری برائی کون گا۔اور ویسے بھی کسی کے برا کہنے سے کیا فرق پڑتا ہے اگر ہماری نیت صاف ہو “۔۔۔۔۔ ” کہتے تو تم ٹھیک ہو پر ہم دونوں بچپن کے دوست ہیں اور میرے دوست کے خلاف کوئی ایسی غلیظ گالیاں دے تو مجھ سے نہیں برداشت ہوتا۔تھا بھی تمہارا پڑوسی اور تم اس پر جتنی… مزید پڑھیں »