بلاگ نامہ

ماہ: May 2012

فوٹوشاپ میں گھاس کے اثر والا وال پیپر بنائیں

اس ٹیوٹوریل میں ایڈوانس  وال پیپر یا آپ ٹیکسٹ پر اثر ظاہر کرنا بھی کہ سکتے ہیں کو بنانا سیکھ سکیں گے۔کچھ لوگوں کے لیئے یہ ٹیوٹوریل مشکل ہوگا اور کچھ کے لیئے بہت آسان ہوگا ، کچھ اسے ایک سے دو گھنٹے لگادیں گے بنانے میں اور کچھ 5 سے 10 منٹ میں ہی بنالیں گے ، کچھ کو سمجھ آئے گا جبکہ کچھ کونہیں۔خیر چلیں چھوڑیں وقت کو بچاتے ہوئے ٹیوٹوریل کو بنانا سیکھتے ہیں۔ سب سے پہلے تو یہ جاننا آپ کے لیئے ضروری ہے کہ اس ٹیوٹوریل میں ٹیکسٹ ( لکھائی ) کے اوپر گھاس کا اثر دکھانے کے بارے میں آپ جان سکیں گے۔ فائنل کام :- ضروریات :- اس ٹیوٹوریل میں آپ کو دو چیزیں یعنی دو تصویریں ضرورت ہوں گی۔ایک بیک گراونڈ بنانے کے لیئے اور دوسری تصویر گھاس کا اثر دکھانے کے لیئے، ان تصاویر کو آپ بغیر کسی مشکل کے نیچے دو ربط ہیں ان سے آسانی سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ربط ( لنک ) یہ ہیں۔ بیک گراونڈ کے لیئے ٹیکسچر ( ڈھانچہ ) یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں ٹیکسٹ ( لکھائی ) پر گھاس دکھانے کے لیئے تصویر یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں شروعات :- نئی فائل فوٹوشاپ میں کھولیں۔سائز آپ… مزید پڑھیں »

فوٹو شاپ میں تصویر کا بیک گراؤنڈ ختم کریں

بہت دوستوں کو اس مشکل کا سامنا ہوتا ہے کہ انہیں کسی تصویر سے بیک گراؤنڈ تبدیل کرنا نہیں آتا یا وہ ایک تصویر کو کسی اور بیک گراؤنڈ پر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن انہیں طریقہ نہیں معلوم یا اگر معلوم ہے تو پروفیشنل طریقہ نہیں ہے۔اس ٹیوٹوریل میں آپ کا یہ مسئلہ امید ہے کہ حل ہوجائے گا۔ سب سے پہلے تو آپ فوٹو شاپ میں نئی فائل کو کھولیں اور پھر اس میں جس تصویر کا بیک گراؤنڈ تبدیل کرنا ہو اس تصویر کو کھولیں۔ میں نے اس ٹیوٹوریل کے لیئے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کو استعمال کیا ہے۔ جب تصویر کو آپ کھول لیں تو پھر آپ ٹول باکس میں جائیں اور Pen Tool کو منتخب کریں۔ٹول کو منتخب کرنے کے بعد آپ اس ٹول کی مدد سے جس تصویر یا چیز کو الگ کرنا ہے اس کے گرد لائن بناتتے جائیں۔اگر لائن خراب بنے یا صحیح کرنا ہو تو آپ اپنے کی بورڈ سے Ctrl کا بٹن دبا کر ماؤس کی مدد سے اسے صحیح کرسکتے ہیں۔ مثال اس تصویر میں نظر آرہی ہے۔اور لائن بھی اس تصویر کے گرد نظر آرہی ہے۔ جب آپ مکمل طور پر لائن تصویر کے گرد کھینچ… مزید پڑھیں »

فوٹوشاپ ٹول باکس

فوٹو شاپ میں کوئی بھی کام کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ کو فوٹوشاپ کے ٹول باکس کے بارے میں جان کاری حاصل ہو۔اگر آپ کو فوٹوشاپ ٹول باکس کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہیں یا آپ جاننا چاہتے ہیں تو امید ہے میری یہ کاوش اور ٹیٹوریل آپ کے کام آسکیں گے۔ فوٹوشاپ ٹول باکس اوپر فوٹوشاپ کے ٹول باکس کی مکمل تصویر دی گئی ہے، اب نیچے ان کے بارے میں اوپر جو نمبر دیئے گئے ہیں ان کے حساب سے ٹیٹوریل ترتیب دیا گیا ہے۔ 1:- Rectangular Marquee Tool اس ٹول کو آپ استعمال کرسکتے ہیں کسی تصویر کی سلیکشن کے لیئے ، جب آپ سلیکشن کریں گے اس ٹول کے ذریعے تو وہ چوکور شکل میں آئے گی۔یہ ٹول کسی تصویر میں سے کچھ سلیکٹ کرکے اسے کہیں اور شامل کرنے کے کام میں مدد فراہم کرتا ہے۔ 2:- Lasso Tool یہ ٹول عام طور پر کسی تصویر وغیرہ میں سے کوئی ایک چیز الگ کرنے کے کام آتا ہے۔سلیکشن کو بنانے کا کام بھی اسی ٹول کے ذیعے لیا جاتا ہے۔ 3:- Crop Tool کراپ ٹول بھی Rectangular Marquee Tool کی طرح ہی کام کرتا ہے۔بس اس ٹول میں کچھ تبدیلیاں ہیں جو… مزید پڑھیں »