بلاگ نامہ

ماہ: April 2012

کیا مزدور ڈے کا یہی مطلب ہے ؟

یکم مئی کو مزدور ڈے کے نام سے جانا جاتا ہے۔اس دن دنیا بھر میں مزدوروں سے اتحاد  کے لیئے ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔جلوس نکالے جاتے ہیں۔تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ہر جگہ میڈیا سے لیکر عوام تک مزدور مزدور کے نعرے لگتے ہیں۔بڑے بڑے اعلانات کیئے جاتے ہیں ، ہم مزدوروں کو حق دلائیں گے ، ہم مزدوروں کو یہ دیں گے وہ دیں گے لیکن مقصد ووٹ حاصل کرنا ہوتا ہے۔جب حق دلانے کا وقت آتا ہے کہا جاتا ہے ” کون سا حق آپ لوگ اتنا لوٹ رہے ہیں ملک سے کبھی احساس کیا بلڈنگ مقانات بنانے کے ٹھیکے آپ کے پاس ، فیکٹریوں پر آپ کا قبضہ ، یہیہ بتائیں کہ آپ نے کہاں قبضہ نہیں کیا پھر بھی کہتے ہو کہ ہمیں ہمارا حق دو جاؤ ہماری جان چھوڑو “۔ میڈیا پر پروگرام نشر ہوتے ہیں ، اخباروں میں صفحات شائع ہوتے ہیں ، ریڈیو پر پروگرام کیئے جاتے ہیں۔لیکن کیا آپ نے سوچا کہ یہ پروگرام کیئے تو مزدوروں کے لیئے جاتے ہیں لیکن ان پروگرام میں امیر لوگوں سیاست دانوں ، دیگر فیکڑیوں کے مالکان کو طلب کیا جاتا ہے۔کیا یہ تمام افراد مزدور کہلانے کا حق رکھتے ہیں۔ان پروگرام میں مزدور کو… مزید پڑھیں »

اردو بلاگ پر قارئین کم کیوں ؟ – آخری حصہ

اسی سلسلے کی پہلی تحریر ” اردو بلاگ پر قارئین کم کیوں ؟ “ میں قارئین کم ہونے کی چند وجوہات پر ذکر کیا تھا ، آج اس تحریر میں ان مسائل کے حل کے بارے میں تحریر کررہا ہوں۔ ان مسائل کا حل ان مسائل کا حل ایک اہم چیز ہے۔اس سلسلے میں ایک جگہ مخصوص کی جانی چاہیئے جہاں ان مسائل کےحل کو پیش کیا جائے۔اس کے علاوہ میری ایک تجویز ہے کہ اردو بلاگستان کے لیئے ایک ویب تھانہ مقرر کیا جائے جہاں اردو بلاگر اپنی شایت درج کرے اس کے بعد ویب تھانہ جو سزا دے وہ ماننا لازم ہو لیکن اس سزا کے خلاف اپیل کرنے کی اجازت بھی دی جائے۔اس طرح اردو بلاگ کاپی پیسٹ سے محفوظ رہ سکیں گے۔اس کے علاوہ ان مسائل کے چند حل یہ بھی ہوسکتے ہیں۔ دیگر لوگوں کو بتانا اچھا مواد شامل کرنا بلاگ اسپاٹ کے لیئے ایک مشورہ مختلف سافٹ ویئر کے ٹیٹوریل شائع کرنا اختلافات کو ختم کرنا ایک دوسرے کے کام کو سراہنا اپنے بلاگ سے دیگر بلاگ کو لنک دینا دیگر لوگوں کو بتانا آپ اپنے دوست احباب اور دیگر افراد وغیرہ کو اردو بلاگنگ کے بارے میں آگاہ کریں انہیں یہ بتائیں کہ… مزید پڑھیں »

اردو بلاگ پر قارئین کم کیوں ؟ – حصہ اول

مجھے ایک تحریر پڑھنے کا اتفاق ہوا جس کا نام ” اردو بلاگوں کے تھوڑے قارئین کی وجوہات “ ہے۔یہ تحریر م بلال م کی تحریر کردہ ہے۔ اس تحریر کے آخری حصہ میں انہوں نے ایک سوال پوچھا کہ ” آپ کی نظر میں اردو بلاگوں کے قارئین کم ہونے کی وجوہات کیا ہیں اور ان کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے ؟ “۔اس سوال کے جواب کے لیئے انہوں نے ایک دو یا تین بلاگ کے بجائے مکمل اردو بلاگستان کو ٹیگ کرڈالا شاید یہی وجہ ہے کہ کسی نے توجہ کچھ خاص نہیں دی۔ اب آتے ہیں اس سوال کے جواب پر۔ قارئین کم ہونے کی وجوہات قارئین ایک ایسی چیز ہیں جو اگر کسی ویب سائٹ ، بلاگ یا کسی اخبار وغیرہ کے کم ہوں یا نہ ہونے کے برابر ہوں تو وہ ویب سائٹ ، بلاگ یا اخبار بلکل پیچھے ہوجاتا ہے۔آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ اردو بلاگ پر قارئین کی تعداد کم ہے خاص طور پر نئے آنے والے بلاگ پر۔جبکہ انگریزی یا دیگربین الاقوامی زبانوں کے بلاگ پر قارئین کی تعداد بے شمار ہوتی ہے۔جس کا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے کہ جب آپ کوئی تحریر لکھ کر شائع کرتے… مزید پڑھیں »

فوٹو شاپ میں موجود Save فنکشن

فوٹو شاپ میں کسی پروجیکٹ یا تصویری فائل کو محفوظ ( Save ) کرنے کے تین آپشن موجود ہوتے ہیں۔جن کے نام کچھ اس طرح ہیں۔نمبر ایک Save ، نمبر دو Save As اور نمبر تین Save for Web & Devices.اب اس میں Save تو ویسے ہی کام کرتا ہے جیسے کسی بھی سافٹ ویئر میں جس میں یہ آپشن موجود ہو وہ کام کرتا ہے۔مطلب کے کسی فائل میں آپ ترمیم کرتے ہیں یا کوئی پروجیکٹ بناتے ہیں پھر اسے Save کرتے ہیں اور پھر اس میں ترمیم کرتے ہیں تو دوبارہ جب آپ Save کرتے ہیں تو اس پروجیکٹ یا فائل میں ترمیم محفوظ ہوجاتی ہے۔ اب جانتے ہیں ان تینوں فنکشن کے بارے میں۔ Save یہ فنکشن کسی پروجیکٹ یا فائل وغیرہ کو محفوظ کرنے اور محفوظ کی ہوئی فائل یا پروجیکٹ میں ترمیم کو دوبارہ محفوظ کرنے کا کام کرتا ہے۔اس فنکشن کو فائل مینو میں جاکر Save پر کلک کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اپنے کی بورڈ سے Ctrl+S دبائیں تو یہ فنکشن اپنا کام شروع کرتا ہے۔ Save As یہ فنکشن کسی پہلے سے موجود فائل ، پروجیکٹ یا نئے بنائے گئے پروجیکٹ کو کسی اور فائل میں اور کسی اور نام سے… مزید پڑھیں »

فوٹو شاپ میں براؤز فنکشن

فوٹو شاپ میں براؤز فنکشن کیا کام کرتا ہے ؟؟ اس کا جواب آپ اس ٹیٹوریل میں جان سکیں گے۔براؤز ( Browse ) فنکشن تقریباً فائل کو کھولنے والے فنکشن ( Open ) کی طرح ہی کام کرتا ہے لیکن جب آپ اس فنکشن پر کلک کرتے ہیں تو آپ کے سامنے ایک براؤزر کھلتا ہے جو ایڈوبی کمپنی کا براؤزر ہے ، فوٹو شاپ کے CS5 ایڈیشن میں اس کا نام Browse in Bridge ہے۔اس براؤزر میں آپ کو پی ایس ڈی فائلز ، فونٹ فائلز ، پی ڈی ایف فائلز اور دیگر بے شمار فائل دستیاب ہوتی ہیں۔ اس براؤزر کے ذریعے آپ آسانی کے ساتھ فوٹو شاپ میں وہ چیزیں جو اس براؤزر میں دستیاب ہیں کھول سکتے ہیں۔اس براؤزر کو کھولنے کے لیئے آپ فائل مینو میں جاکر Browse یا Browse in Bridge پر کلک کریں یا آپ اپنے کی بورڈ سے Alt+Ctrl+O دبائیں تو یہ براؤز فنکشن اپنا کام کرے گا۔ اس ٹیٹوریل میں اتنا ہی کیونکہ اس میں فائل مینو کے فنکشن براؤز Browse کے بارے میں اور اس کے فنکشن کے بارے میں لکھا گیا ہے۔

دیش کے ایک چینل سے خبر

ناجرین بھارت دیش کے مشہور کھبروں کے چینل میں آپ کا سواگت ہے۔ہمیں ابھی ابھی ایک تاجہ کھبر ملی ہے جس کے مطابق پاکستان ہمارے دیش بھارت کے کھلاف ایک نئی ساجس تیار کررہا ہے۔یہ ساجس انوکھے انداج سے کی گئی ہے یانی کہ یہ ساجس کھیل کرکٹ کے میدان سے کی گئی ہے۔ہم نے اس کھبر کے بارے میں جاننے کے لیئے اپنے رپوٹر سے رابطہ کرنے کی انتھک کوشش کی لیکن ہمارے رپوٹر بھی تو آخر بھارت دیش سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔وہ بھی ویسے ہی ہیں جیسے ہم ہیں۔انہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ براہ راست نہیں بول سکتے کیونکہ ان کی زبان پاکستان کے خلاف ٹی وی پر بند ہوجاتی ہے۔اس لیئے انہوں نے کہا ہے کہ ایک گھنٹہ کا انتجار کریں۔ایک گھنٹے بعد آپ کو دوبارہ اس کھبر کے بارے میں آگاہ کریں گے۔اب وقت ہونے جارہا ہے بھارت دیش کے مشہور ڈرامہ کا جس کا نام ہے ” ساس نہ ہوتی تو بہو بھی نہ ہوتی “۔ایک بریک کے بعد آپ اس ڈرامہ کو دیکھ سکیں گے۔ہم ایک گھٹے بعد اسی کھبر کے ساتھ دوبارہ آپ کی سیوا میں حاضر ہوں گے۔ ناجرین آپ دیکھ رہے تھے کہ پاکستان ، بھارت دیش کے خلاف… مزید پڑھیں »

فوٹو شاپ میں فائل کو کھولنا

فوٹو شاپ میں اگر آپ کو کسی فائل کو کھولنے  ( Open ) کرنے کا طریقہ معلوم نہیں ہے تو اس فوٹو شاپ کے ٹیٹوریل میں آپ جان سکیں گے۔کسی فائل کو فوٹو شاپ میں کھولنے کے تین آپشن موجود ہوتے ہیں جس میں نمبر ایک Open ، نمبر دو Open As اور نمبر تین  Open As Smart Object۔اب آپ کسی فائل کو کھولنا چاہتے ہیں تو اس کا آسان طریقہ تو یہ ہے کہ فائل مینو میں جائیں وہاں یہ تینوں آپشن موجود ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اپنے کی بورڈ سے CTRL+O دبائیں گے تو پہلے سے موجود فائل کو کھولنے کی ونڈو آپ کے سامنے ظاہر ہوگی۔اس کے علاوہ ایک طریقہ اور ہے ، وہ یہ ہے کہ آپ جب فوٹو شاپ کو کھولتے ہیں تو آپ کو سامنے بلکل خالی جگہ نظر آئے گی آپ اس خالی جگہ پر دو دفعہ کلک کریں تو آپ کے سامنے فائل کو کھولنے کی ونڈو نمودار ہوگی۔ اب ہم آتے ہیں کہ یہ تینوں اوپر جو فائل کھولنے کے طریقہ بیان کیئے گئے ہیں یہ کیا کام کرتے ہیں۔ Open اس فنکشن کا کام نام سے ہی ظاہر ہے یہ ان تصاویر یا پہلے سے موجود فوٹوشام فائل کو… مزید پڑھیں »

فوٹو شاپ میں نئی فائل کھولنا

اس ٹیٹوریل میں آپ جان سکیں گے کہ فوٹو شاپ میں نئی فائل کیسے کھولی جاتی ہے اور اس فائل کو کھولتے وقت ونڈو میں موجود فنکشن کے بارے میں کہ کون سا بٹن کیا کام کرتا ہے اور کرسکتا ہے۔ ویسے تو بڑا آسان کام ہے کہ کسی بھی سافٹ ویئر میں نئی فائل کو کھولنا۔لیکن یہ کام ہر کوئی نہیں کرسکتا اور یہ فوٹوشاپ کے بنیادی کاموں میں آتا ہے۔نئی فائل کو کھول نے کے لیئے آپ فائل کے مینو میں جاکر نیو پر کلک کریں یا CTRL + N اپنے کی بورڈ سے دبائیں تو نئی فائل کھل جائے گی۔ نیو پر جس آپ کلک کریں گے تو آپ کے سامنے نیچے تصویر کے مطابق ایک ونڈو ظاہر ہوگی۔ اس تصویر میں نمبرز فراہم کیئے گئے ہیں،ان نمبرز کے مطابق نیچے ان کے فنکشن تحریر کیئے جارہے ہیں۔ یہاں پر آپ اپنے پروجیکٹ یا فائل کا نام لکھیں پریسٹ ( Preset ) ایک ایسا فنکشن ہے جو پہلے موجود سائز کی فائل یہاں دکھاتا ہے آپ کو صرف یہاں سے فائل کو منتخب کرنا ہوتا ہے اور اس کا سائز خود آپ کی فائل پر اپلائی ہوجاتا ہے۔ سائز ( Size ) جب آپ پریسٹ کو منتخب… مزید پڑھیں »

مائیکروفون اور اسکرین والی عینک

جیمز بانڈ کی جانب سے دکھائی جانے والی فلموں میں تمام چیزیں اب آہستہ آہستہ حقیقت میں تبدیل ہوتی جارہی ہیں۔اسی سلسلے میں گوگل نے ایک ایسا چشمہ تیار کرنے کا ارادہ کیا ہے جس میں ایک ڈیوائس نصب کی جائے گی جس کے ذریعے مختلف کام لیئے جاسکیں گے۔ گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان معلومات کو ابھی شائع کرنے کا مقصد لوگوں کی رائے اور مفید مشورے حاصل کرنا ہے۔ اس چشمے پر جاری کی گئی ایک ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ صارفین کو اس چشمہ کے ذریعے چودہ سہولیات میسر ہوں گی ، جن میں موسم ، پرانی ملاقاتوں کی یاد دہانی اور مقامات وغیرہ کے بارے میں معلومات مل سکیں گیں۔ اس چشمہ پر بنائی جانے والی ویڈیو فلم میں دکھایا گیا ہےکہ جب ایک چشمہ استعمال کرنے والا کھڑکی سے باہر دیکھتا ہے تو اسے خبر دار کیا جاتا ہے کہ بارش میں 10 فیصد امکانات ہیں اور جب وہ دیواز کی جانب دیکھتا ہے تو اسے اپنی ایک پرانی ملاقات یاد آتی ہے۔ اس چمشہ کے متعلق کافی باتیں سننے کے مل رہی تھیں لیکن اب گوگل کے اعلان کے بعد یہ بات واضح نظر آتی ہے کہ گوگل… مزید پڑھیں »