بلاگ نامہ

ماہ: January 2012

بلاگ اسپاٹ میں REPLY بٹن شامل کرنا

یہ تحریر میں اس لیے لکھ رہا ہوں کہ یہ سوال میرے سے علی حسن صاحب نے کیا تھا کہ ”کیا کوئی ایسا پلگ ان بھی ہے جو بلاگر میں تبصرے کا جواب دینے کی آپشن دے، یعنی بجائے کہ تبصرے کا جواب دینے کے لیے نیا تبصرہ کیا جائے اسی تبصرے میں ہی جواب دے دیا جائے؟؟“۔تو اس سوال کا جواب دینے کے لیے میں نے سوچا کہ ایک تحریر ہی لکھ دی جائے کیوں کہ اس سے کسی اور کا بھی فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس بٹن یعنی REPLY بٹن کو ظاہر کرنے کے لیئے آپ کو اپنے بلاگ اسپاٹ بلاگ کی آئی ڈی معلوم ہونا ضروری ہے۔اگر آپ کو آئی ڈی نہیں معلوم تو اس کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ DESIGN والے ٹیب میں جائیں اور یاد رکھیں کہ آپ صفحہ PAGE ELEMENTS میں ہی ہیں۔آپ اس پیج کا ایڈ ریس دیکھیں اپنے ایڈریس بار میں آپ کو یہاں پر بلاگ کی آئی ڈی نظر آئے گی،اس آئی ڈی کو یہاں سے کاپی کر لیں اور نیچے فراہم کیئے گئے کوڈ میں پیسٹ کردیں۔ سب سے پہلے تو آپ بلاگر میں سائن ان ہوں،اس کے بعد آپ ڈیش بورڈ میں کچھ اس طریقہ سے جائیں >>… مزید پڑھیں »

10 بہترین پلگ ان برائے نظام تبصرہ

میری کوشش رہے گی کہ جیسے جیسے مجھے بہترین پلگ انز کے بارے میں معلوم ہوتا جائے گا میں ان کے بارے میں آپ کو آگاہ کرتا رہوں گا۔آج میں نے تبصرہ کرنے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیئے 10 بہترین پلگ انز کا انتخاب کیا ہے،اور ان کے بارے میں کچھ مختصر خصوصیات بیان کی ہیں۔ 1:- WP AJAX EDIT COMMENTS یہ پلگ ان بلاگ/ویب سائٹ کے ایڈمن اور یوزر کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ تحریر کے اوپر ہی اپنے تبصروں میں ترمیم کر سکتا ہے۔اس پلگ ان کے ذریعے آپ محدود وقت میں ہی تبصروں میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ 2:- GD STAR RATING یہ پلگ ان آپ کو اپنی تحاریر اور ان پر ہونے والے تبصروں پر اسٹار ریٹنگ لگانے کے لیے نہایت ہی بہترین اور مفید ہے۔اس کے ذریعے کسی بھی تبصرہ و تحریر کو ریٹنگ دی جا سکتی ہے۔ 3:- SI CAPTCHA ANTI-SPAM یہ پلگ ان آپ کی ویب سائٹ/بلاگ کی سیکورٹی کی حفاظت میں معاون ہے۔اس کے ذریعے آپ تبصرہ فارم کے علاوہ ویب سائٹ پر موجود کسی بھی فارم میں داخل کر سکتے ہیں۔مثلاً رجسٹریشن فارم،تحریر جمع کروانے کا فارم،رابطہ کرنے کا فارم،لاگ ان ہونے کا فارم غرض کسی… مزید پڑھیں »

ایک تحریر احمد فراز کے بارے میں

احمد فراز شاعری میں نام پیدا کرنے والی ایک مشہور و معروف شخصیت۔احمد فرراز کا اصل نام سید احمد شاہ ہے لیکن آج وہ اپنے تخلص ”فراز“ سے مشہور ہیں۔احمد فراز جنوری 14 سال 1931 کو صوبہ سرحد ( پختون خوا ) کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔احمد فراز کے والد کا نام برق کوہاٹی ہے۔احمد فراز کے والد بھی مشہور شاعر تھے۔انہوں نے فارسی اور ایم اے پشاور یونیورسٹی سے کیا۔اس کے بعد اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔اور ریڈیو پاکستان میں اسکرپٹ رائٹر کی حیثیت سے مقرر ہوئے۔اس کے بعدنیشنل سینٹر میں ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔اسلام آباد میں موجود نیشنل بک فاؤنڈیشن کے چیئر مین بھی رہے۔نیشنل بک فاؤنڈیشن سے انہیں ملازمت سے فارغ کردیا گیا ، جس کی وجہ احمد فراز کے مطابق ٹی وی چینل کو انٹرویو دینا تھا۔ مختلف ممالک کے دورے بھی کیئے اور شاعری کے ایوارڈ بھی جیتے۔احمد فراز کی شاعری کے مختلف مشہور زبانوں میں ترجمے بھی ہوئے جن میں فرنگی، پنجابی ،روسی ، فرانسی اور جرمن سر فہرست ہیں۔ان کو سب سے زیادہ شہرت ضیاء الحق کے مار شل لاء کے خلاف شاعری کر نے پر ملی۔احمد فراز صاحب نے خود ساختہ جلا وطنی بھی کاٹی۔انہوں نے سال 2000 میں ”ہلال امتیاز“… مزید پڑھیں »

سال 2011 کے اہم واقعات

بسم  الله الرحمن الرحیم 2011 میں پیش آنے والے واقعات میں سب سے زیادہ مقبول اور سر فہرست واقعہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا ہے.دیگر اہم واقعات کی فہرست درج ذیل ہے. سندہ میں آنے والا سیلاب ڈینگی کا حملہ کراچی میں ہونے والی بد امنی میں اضافہ کلر کہار میں پیش آنے والا بس حادثہ ڈرون حملے ہوئے مہمند چوکی پر حملہ امریکا پر شمسی ایئر بیس خالی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا جس کے بعد شمسی ایئر بیس کو خالی کرا لیا گیا ڈرون حملوں میں کمی نیٹو کے ٹریلرز پر بم حملے مہران بیس کراچی پر دہشت گردوں کا حملہ سی آئی ڈی سینٹر پر خودکش حملہ کیا گیا امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں کشید گی آگئی صدر زرداری کی بیماری لیبیا کی حکومت کا خاتمہ جنرل قذافی کی ہلاکت جاپان میں زلزلہ اور سونامی عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی کابل میں برطانیہ کے سفارت خانہ پر حملہ کیا گیا مصر کے ساتھ ساتھ تیونس اور شام میں حکومتوں کے خلاف شدید مظاہرے جدہ میں آنے والا سیلاب یہ تمام فہرست تھی پاکستان سے لے کر بین الاقوامی ممالک میں سب سے زیادہ سر فہرست رہنے والے واقعات کی.مزید بہت واقعات گذشتہ گذرنے… مزید پڑھیں »