بلاگ نامہ

ماہ: December 2011

نارنجی اردو تھیم

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم میرے بلاگ پر جو تھیم پہلے لگی ہوئی تھی اسے اب آپ اپنے بلاگ پر بھی لگا سکتے ہیں ۔ بلکل وہی رنگ و انداز جو میرے بلاگ پر پہلے موجود تھے اب آ پ اگر انہیں اپنے بلاگ پر دیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں سے آسانی کے ساتھ اپنے کمپیوٹر میں اتار سکتے ہیں۔یہ تھیم م بلال م نے بنائی تھی میں نے اس میں رنگ و انداز کی تبدیلی کی ہے جو امید ہے آپ کو پسند آئے گی۔ اپنے کمپیوٹر میں اتارنے کے لیئے یہاں کلک کریں۔ شکریہ

عمران خان کا جلسہ کراچی میں

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کل ہونے والے تحریک انساف کے جلسے کی چیدہ چیدہ جمع کی ہوئی خبریں ملاحظہ فرمائیں ۔ یاد رہے کہ یہ جلسہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہوا تھا۔ سب سے پہلی خبر :- جلسے کے باہر کھڑی ایک گاڑی میں پراسرار انداز سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فائیر برگیڈ کے عملے کو طلب کیا گیا، عملا دیر سے پہنچا لیکن آگ پر قابو پالیا ۔ بعد میں پولیس سے یہ معلوم ہوا کہ یہ گاڑی تحریک انساف بلوچستان کے جوائنٹ سیکریٹری صدیق یوسف کی تھی۔ جلسے میں دیئے جانے والے عمران خان کے قابل غور بیانات :- کامیابی صرف اللہ دیتا ہے ، عمران خان میاں نواز شریف نے کہا ہے مجھ سے دس اوور کا کھیل کھیلو میرے ساتھ ، عمران خان میں میاں صاحب کا یہ چیلنج قبول کرتا ہوں ، عمران خان میاں صاحب جلدی کریں ایسا نہ ہو پھر کھیلنے کے لیئے ٹیم ہی نہ ملے ، عمران خان مجھے جاوید ہاشمی کی ایک چیز سب سے زیادہ پسند ہے اور وہ ہے ان کی بہادری ہے ، عمران خان سردار آصف علی نے فون کر کے کہا کہ میں تحریک انساف میں شامل ہو رہا… مزید پڑھیں »

بٹن بنانے اور اسے Roll Over کرنے کا طریقہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم آج ہم سیکھیں گے فوٹو شاپ میں بٹن بنانے کا سب سے آسان طریقہ۔یہ تحریر ان لوگوں کے لیئے بہتر ہے جو بلکل آسان بٹن بنانا بھی نہیں جانتے فوٹو شاپ میں۔آئیں اپنے کام کی طرف بغیر وقت کو ضائع کیئے چلتے ہیں۔ سب سے پہلے آپ فائل کے مینو میں جاکر نیا پیج کھولیں فوٹو شاپ میں اب اپنے آئیڈیئے کی بنیاد پر Size کو منتخب کریں، یاد رہے کہ یہ بٹن ہے اس کے لیئے پیج کو Transparent رکھیں۔ اب آپ Rounded Rectangle Tool کی مدد سے ایک خاکہ بنائیں۔اور اس میں Gradient Tool کی مدد سے رنگ بھریں۔ اگر آپ اپنے بنائے ہوئے بٹن کے خاکہ کو Outline دینا چاہیں تو Layer Pallet میں جا کرFX کی طرح بنے ہوئے بٹن پر کلک کریں اور پھر Stroke پر کلک کریں۔ Stroke میں اب آپ size کو 1 کردیں اور رنگ کوئی بھی لے لیں باقی سب Settings کو ویسے ہی رہنےدیں اور اوکے پر کلک کردیں۔ اب ٹیکسٹ ٹول کی مدد سے کچھ لکھیں۔لکھنے کے بعد اس کو رنگ دیں۔شیڈ وغیرہ بھی دے دیں ( طریقہ پچھلی تحریر میں ہے )۔ اب آپ بٹن کو JPEG فائل میں سیو  کر لیں ۔ اب… مزید پڑھیں »

ورڈ پریس کی انسٹالیشن کے بعد ضروری پلگ انز

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ورڈ پریس انٹر نیٹ کی دنیا میں ایک واحد بہترین پلیٹ فارم ہے ، جو کسی بھی پروجیکٹ کے لیئے نہایت ہی مفید ہے ، ورڈ پریس کو انسٹال کرنے کے بعد آپ کو چند ضروری پلگ ان اپنے بلاگ یا ویب سائٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیئے ضروری ہوتے ہیں۔ہم نے ان پلگ انز کی ایک لسٹ ترتیب دی ہے جو امید ہے آپ کے لیئے موزوں ہو گی۔ 1- Akismet پلگ ان یہ پلگ ان کمنٹ ( تبصروں ) کے نظام کے لیئے نہایت ہی بہترین ہے۔اس پلگ ان کو انسٹال کرنے کے بعد آپ کو یہ فائدہ پہنچتا ہے کہ آپ کی تحاریر پر ہونے والے Spam تبصروں سے حفاظت رہتی ہے۔پلگ ان کے شروع میں انسٹال کرنے سے آپ کی تحریروں پر ہونے والے چند تبصرے بھی Spam قرار دے دئے جاتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ پلگ ان بلکل صحیح کام کرتاہے۔ 2- All in One SEO پلگ ان یہ پلگ ان آپ کے ورڈ پریس بلاگ ویب سائٹ کو سرچ انجن فرینڈلی بنانے میں مدد دیتا ہے۔آپ کی تحریروں کو سرچ انجن میں میں شامل کرنے کے لیئے یہ پلگ ان بہترین ہے۔ 3- گوگل xml… مزید پڑھیں »

اہم اعلان

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کئی دن کی غیر حاصر رہنے کی وجہ تھی کہ میں اس سوچ میں پڑا تھا کہ کیا کروں بلاگ کے کھلنے میں زیادہ تر لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے ، تو میں آخر کار اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہوسٹنگ کو تبدیل کر لوں اسی ڈومین کے ساتھ ، کیوں کہ انٹر نیٹ پر مفتہ چیزیں حاصل کرنا میرا شوق بھی ہے اور یہ کام بہتر بھی ہے کہ جب کوئی چیز مفت ہاتھ آرہی ہو تو اسے جانے کیوں دیا جائے۔ اس لیئے آپ سے معذرت ہے کہ اگر آپ کو 1 سے 2 دن میں میرے بلاگ پر آنے میں دشواری ہو رہی ہو تو سمجھ لیجیئے گا کہ ہوسٹنگ پر منتقل ہونے کا عمل جا ری ہے۔ اللہ حافط و ناصر فی امان اللہ