بلاگ نامہ

ماہ: November 2011

چند الفاظ قرآن میں

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ہم نے  کچھ ایسے الفاط جو ہم کثرت سے زندگی میں استعمال کرتے ہیں ان الفاظ کو قرآن میں تلاش کرنے کی کوشش کی ہے ۔ تو وہ الفاظ آپ کے سامنے بھی رکھتے ہیں ہم ۔ تو دیکھتے ہیں ۔ لفظ تقویٰ کالفظ قرآن پاک میں 142 دفعہ آیا ہے لفظ پاک قرآن کریم میں 144 دفعہ آیا ہے نیکی کا لفظ 46 دفعہ آیا ہے گناہ کا لفظ 102 دفعہ آیا ہے بدی کا لفظ 64 دفعہ آیا ہے انبیاء کا لفظ 7 دفعہ آیا ہے وحی کا لفظ 71 دفعہ آیا ہے زبان کا لفظ 30 دفعہ آیا ہے تلاش کا لفظ 11 دفعہ آیا ہے مثال کا لفظ 58 دفعہ آیا ہے قرآن کا لفظ 77 دفعہ آیا ہے نازل کا لفظ 51 دفعہ آیا ہے عربی کا لفظ 5 دفعہ آیا ہے کافر کا لفظ 133 دفعہ آیا ہے جھوٹ کا لفظ 112 دفعہ آیا ہے منع کا لفظ 12 دفعہ آیا ہے محبت کا لفظ 43 دفعہ آیا ہے پیار کا لفظ 10 دفعہ آیا ہے نماز کا لفظ 82 دفعہ آیا ہے عید کا لفظ 19 دفعہ آیا ہے خوشی کا لفظ 11 دفعہ آیا ہے غم کا لفظ… مزید پڑھیں »

یوٹیوب کا نیا اسٹائل

السلام علیکم یوٹیوب نے اپنی ویب سائٹ پر نئی Layout بنا کر اسے لگا دیا ہے ، آپ اس نئی Layout کو ایسے نہیں دیکھ سکتے اس کے لیئے آپ کواسے Active کرنا ہو گا جو کہ بہت ہی آسان ہے آپ نیچے لنک پر کلک کرنے کے بعد اسے Active کرنے والے صفحہ پر آسانی کے ساتھ پہنیچ جا ئیں گے۔ http://www.youtube.com/cosmicpanda اس صفحہ پر پہنچنے کے بعد آپ TRY IT OUT کے بٹن پر کلک کریں ۔ کلک کرنے کے بعد یہ آپ کے کمپیوٹر پر Active ہو جائے گی ۔ اب آپ یوٹیوب کو نئے انداز میں دیکھ سکتے ہیں جو کہ اچھا ہے اور آپ کاچینل بلکل ویب سائٹ کی طرح نظر آئے گا۔ اگر آپ اس اسٹائل کو ختم کر ناچاہتے ہیں تو آپ اسی لنک پر دوبارہ آئیں اور یہاں پر OLDER VERSION پر کلک کریں ۔ کلک کر نے کے بعد آپ یوٹیوب کے پرانے اسٹائل پر آسانی سے منتقل ہو جائیں گے۔ اس سروس کا نام کاسمک پانڈہ ہے۔

فوٹو شاپ میں لوگو بنانا

السلام علیکم آج ہم ایک آسان سا اور نہایت ہی کم وقت میں تیار ہونے والا لوگو بنا نا سیکھیں گے۔یہ لوگو ہر کوئی آسانی کے ساتھ بناسکتا ہے ، کیوں کہ اس میں کوئی اتنا مشکل یا زیادہ وقت لے نے والا طریقہ شامل نہیں ہے ، تو آئیں وقت کا زیاں کیئے بغیر شروع کر تے ہیں۔ فوٹو شاپ میں فائل کے مینو میں جا کر نیو کو منتخب کریں اور تصویر کے مطابق اس میں تبدیلی کریں۔ اوپر کی تصویر کے مطابق آپ نے اس میں تبدیلی کی تو اب آپ کے سامنے پیج آجائے گا۔اب آپTools میں سے Text Tool کو منتخب کریں ، اور اس سے اپنے لوگو کے شروع کے الفاظ لکھیں۔ جب آپ الفاظ لکھیں گے تو ان کو اپنی مرضی کا رنگ دیں ، اب آپ کو کچھ اس طرح سے نظر آئے گا۔ اب ہم نےاس BN کی Text میں کچھ تبدیلی لانی ہے ، تبدیلی کے لیئے تصویر کو دیکھیں اور عمل کریں fx کے بٹن پر کلک کر نے کے بعد Blending Option پر کلک کریں ، جب آپ کلک کریں گے تو آپ کے سامنے ایک ڈائیلاگ باکس آئے گا ، اس ڈائیلاگ باکس میں تصویر کو دیکھ… مزید پڑھیں »

فوٹو شاپ

السلام علیکم آج ہمارے دماغ کے ایک خلیے میں ایک بات اچانک سے ابھری کے جو فوٹو شاپ ہمیں تھوڑی بہت آتی ہے اسے کیوں نہ دوسرے دوستوں کو بھی سکھایا جائے تاکہ علم و عمل کا یہ سلسلہ مزید پھیلتا جائے۔تو ہم نے سوچا فیس بک پر دوستوں سے معلوم کر لیں ، تو دوستوں سے مشورے کے بعد ہم اس کا آغاز کریں گے۔ آپ جو کچھ سیکھنا چاہتے ہیں فوٹوشاپ میں آپ اس تحریر میں کمنٹ کر کے مجھے بتا دیں میں انشاءاللہ کوشش کروں گا کہ جلد سے جلد آپ کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے سکوں ۔ شکریہ

ایک بار تو دیکھیں

السلام علیکم امید ہے آپ سب لوگ اس عید کو اچھے طریقے سے منا رہے ہوں گے ۔ میں اس خوشی کے موقعے پر آپ سے بس ایک گزارش کروں گا کہ میں جو ویڈیوز نیچے دے رہا ہوں انھیں ضرور دیکھیں۔ یہ ایک چھوٹی سی عید کی ایک ٹیلی فلم ہے ، لیکن اس کی کہانی واقعی دل میں اثر کر نے والی ہے ، مجھے یہ اچھی لگی امید ہے آپ کو بھی اچھی لگے گی۔

عید مبارک

میری یعنی محمد بلال خان کی طرف سے تمام عالم اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔اللہ آپ کو اس عید پر ڈھیروں خوشیاں عطا کرے۔آمین